امریکی سرچ انجن گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی.ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل نے جیکوارڈ نامی یہ جیکٹ لیوائز کے ساتھ مل کر متعارف کرائی ہے جس میں نصب پینل سمارٹ فون سے ایک اپلیکیشن کے ذریعے منسلک ہے،جیسے ہی منسلک سمارٹفون اور جیکٹ کے درمیان فاصلہ زیادہ ہوتا ہے جیکٹ میں نصب پینل روشن ہوجاتا ہے اور وائبریٹ کرنا شروع کر دیتا ہے. یہ پینل منسلک سمارٹ فون پر آنے والی کالز اور پیغامات سے بھی آگاہ کرتا ہے. جیکٹ کی قیمت ساڑھے تین سو ڈالر رکھی گئی ہے.
Comments
Post a Comment