چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کونیب اسلام آباد نے13دسمبر کو طلب کیا گیا ہے،
نیب نے بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی کے شیئر ہولڈرہونے سے متعلق تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداریکے بعد اب نیب نے دباؤ ڈالنے کیلئے بلاول بھٹو کونوٹس بھیجا ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث 13دسمبر کو دورہ لاہور ملتوی کردیا ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی دورہ سنٹرل پنجاب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریںگے۔
مزید برآں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے گزشتہ روز واضح کہا کہ پیپلزپارٹی کیخلاف تحقیقات ہورہی ہے لیکن ہم نے رعایت مانگی ہے اور نہ مانگیں گے ،بیرون اور اندرون ملک اربوں روپے خرچ کرکے تحقیقات سے بھی کچھ ثبوت حاصل نہیں ہوا،ایف آئی اے کے ڈی جی کے سگے بھائی نے پیپلزپارٹی کے خلاف انتخاب لڑا۔ ہم کہتے ہیں ایف آئی اے تحقیقات سے سوال اٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان جلسے سے وزیر اعظم کاچہرہ عیاں کرنے کاکہا تو پہلا اور اب دوسرا نوٹس بھیج دیاہے ،ذولفقار علی بھٹو اور بے نظیر پر بھی الزام لگے جو جھوٹ ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کا کیس نیب کو دیا جارہا ہے اور نہ اس پر کوئی جے آئی ٹی بنی ،ایف بی آر اور ایف آئی اے کے ذریعے معاملے کو گول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پہلے علیمہ خان کی کل رقم اور ذرائع بتائے جائیں
Comments
Post a Comment