او ٹی ایس روڈ کوہاٹ بوانے چوک بائی پاس روڈ پر ٹرک نے رکشے اور موٹر سائیکل والے کو روند ڈالا ایکسیڈنٹ کا شدید زخمی موٹر سائیکل سوار جنگل خیل کا رہائشی نظراف الدین جان کی بازی ہار گیا ۔
ہم گھروں میں بہت سے کام کر سکتے ہیں. ایسے چھوٹے چھوٹے کام جن میں پیسہ بھی ذیادہ نہیں لگتا. اور وقت بھی بس سرسری سا. لیکن وہ عمل اجتماعی طور پر تقدیر بدل سکتا ہے. مثال کے طور پر اگر ہمارے ہر گھر میں اگر ایک لیموں کا پودا لگا لیا جائے. اور وہ لیموں صرف اپنے استعمال میں لائے جائیں... تو جو لوگ ہمارے لئے لیموں اگاتے ہیں... وہ تمام لیموں برآمدات بڑھانے میں مددگار ہوگا...اور لیموں کے پودے کے لئے نہ تو ذیادہ جگہ درکار. اور نہ ہی پیسہ. ایک گملہ بھی کافی ہے. اسی طرح ٹماٹر اور مرچ کا پودا بھی بآسانی لگایا جا سکتا ہے. اس سے اپ کے گھر کا خرچ بھی بچے گا. اور پاکستان بھی اس چیز سے فائدہ اٹھائے گا. اسی طرح اگر ہم امپورٹد جواز کی بجائے لوکل فروٹ کا گھروں میں بنایا گیا یا فریش جوس پینے کو ترجیح دیں. ہم دنوں میں ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں.
امریکی سرچ انجن گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی.ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل نے جیکوارڈ نامی یہ جیکٹ لیوائز کے ساتھ مل کر متعارف کرائی ہے جس میں نصب پینل سمارٹ فون سے ایک اپلیکیشن کے ذریعے منسلک ہے،جیسے ہی منسلک سمارٹفون اور جیکٹ کے درمیان فاصلہ زیادہ ہوتا ہے جیکٹ میں نصب پینل روشن ہوجاتا ہے اور وائبریٹ کرنا شروع کر دیتا ہے. یہ پینل منسلک سمارٹ فون پر آنے والی کالز اور پیغامات سے بھی آگاہ کرتا ہے. جیکٹ کی قیمت ساڑھے تین سو ڈالر رکھی گئی ہے.
نیب نے بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی کے شیئر ہولڈرہونے سے متعلق تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے بعد اب نیب نے دباؤ ڈالنے کیلئے بلاول بھٹو کونوٹس بھیجا ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث 13دسمبر کو دورہ لاہور ملتوی کردیا ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی دورہ سنٹرل پنجاب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریںگے۔ مزید برآں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے گزشتہ روز واضح کہا کہ پیپلزپارٹی کیخلاف تحقیقات ہورہی ہے لیکن ہم نے رعایت مانگی ہے اور نہ مانگیں گے ،بیرون اور اندرون ملک اربوں روپے خرچ کرکے تحقیقات سے بھی کچھ ثبوت حاصل نہیں ہوا،ایف آئی اے کے ڈی جی کے سگے بھائی نے پیپلزپارٹی کے خلاف انتخاب لڑا۔ ہم کہتے ہیں ایف آئی اے تحقیقات سے سوال اٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان جلسے سے وزیر اعظم کاچہرہ عیاں کرنے کاکہا تو پہلا اور اب دوسرا نوٹس بھیج دیاہے ،ذولفقار علی بھٹو ...
Comments
Post a Comment