درہ میں بننے والے مقامی اسلحے کو عالمی سطح پر فروخت کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا

حکومت نے درہ آدم خیل میں بننے والے اسلحے کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے،درہ آدم خیل میں بننے والے اسلحہ کو بین الاقوامی منڈیوں تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق درہ آدم خیل میں اسلحے کی چھوٹی چھوٹی مقامی فیکٹریاں موجودہیں جو مقامی افراد کی مدد سے اسلحے کی تیاری میں کام آتی ہیں.ان چھوٹے یونٹس پر تیار ہونے والا اسلحہ کسی صورت بھی کسی بڑی فیکٹری میں بننے والے اسلحے سے کم نہیں ہوتا.یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اس اسلحے کی فروخت سے بھی زر مبادلہ حاصل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے.اس مقصد کے لیے درہ آدم خیل میں بننے والے اسلحے کو بین الاقومی سطح پر متعارف کروایا جائےگا اور اسے بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی دی جائے گی.وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے سینیٹ کے اجلاس میں اسلحے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت درّہ آدم خیل کا اسلحہ عالمی مارکیٹ میں متعارف کرا رہی ہے. وزیرِ مملکت نے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان کا مقامی سطح پر تیار شدہ اسلحہ امریکا اور دیگر ممالک میں جا رہا ہے. حکومت نے ممنوعہبور کے اسلحہ لائسنس سے متعلق صوبوں سے بھی تجاویز مانگ لی ہیں، وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ لائسنس والے اسلحے کی بھی نمائش نہیں ہونی چاہیے.یاد رہے کہ اگرحکومت اس اسلحے کو بین الاقوامی منڈیوں میں لیجانے میں کامیاب ہو گئی تو اس سے قبائلی علاقوں میں اس صنعت کو فروغ ملے گا اور قبائلی علاقوں میں معاشی حالات بہتر ہوں گے.

Comments

Popular posts from this blog

گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی

لیموں کے پودے کے لئے نہ تو ذیادہ جگہ درکار. اور نہ ہی پیسہ. ایک گملہ بھی کافی ہے.