وزیر اعظم کا 2وفاقی وزراء کو اضافی چارج دینے کا فیصلہ ! جانتے ہیں وہ 2وزراء کون ہیں؟ نوٹفیکیشن جاری

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13دسمبر 2018ء)دو وفاقی وزراء کو اضافی چارج دے دیا گیا.میڈیا رپورٹس کے مطابق کیبینٹ ڈیویژن نے دونوں وزیروں کو اضافی چارج دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے.خسرو بختیار اور محمد میاں سومرو کو اضافی چارج دئیے گئے ہیں.خسرو بختیار وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی خدمات سر انجام دے رہے تھے.خسرو بختیار کواسٹیٹیسٹکسڈویژن کا اضافی چارج دیا گیا، جب کہ محمد میاں سومرو وزیر نجکاری کی حیثیت سے کام کررہے تھے اور ان کو ایوی ایشن ڈویژن کا اضافی چارج دے دیا گیا.ا س سے قبل وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو معاون برائے یوتھ افئیرز مقرر کیا تھا،کر دیا ہے. وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کیا..وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے قومی پالیسیلانے کا فیصلہ کیا ہے اور پالیسی کا ٹاسک عثمان دار کو سونپ دیا ہے.وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو نوجوانوں سے متعلق پالیسی بنانے کے لیے بہترین انتخاب قرار دے دیا .اضح ہو کہ اکتوبر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چئیرمین تعینات کر دیا گیا تھا. عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چئیرمین تعیناتکرنے کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی تھی جس کے بعد ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا. وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی نمائندگی کے لیے عثمان ڈار بہترین انتخاب ہیں . انہوں نے کہا کہ یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے. وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین کے عہدے پر تعیناتی پرعثمان ڈار نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا میں اُس پر پورا اُتروں گا. پاکستان تحریک انصاف نے عثمان ڈار کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سابق دور حکومت میں شروع کی جانے والی لیپ ٹاپ اسکیم کا آڈٹ کرنے کا بھی اعلان کیا.

Comments

Popular posts from this blog

گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی

لیموں کے پودے کے لئے نہ تو ذیادہ جگہ درکار. اور نہ ہی پیسہ. ایک گملہ بھی کافی ہے.