امریکی سرچ انجن گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی.ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل نے جیکوارڈ نامی یہ جیکٹ لیوائز کے ساتھ مل کر متعارف کرائی ہے جس میں نصب پینل سمارٹ فون سے ایک اپلیکیشن کے ذریعے منسلک ہے،جیسے ہی منسلک سمارٹفون اور جیکٹ کے درمیان فاصلہ زیادہ ہوتا ہے جیکٹ میں نصب پینل روشن ہوجاتا ہے اور وائبریٹ کرنا شروع کر دیتا ہے. یہ پینل منسلک سمارٹ فون پر آنے والی کالز اور پیغامات سے بھی آگاہ کرتا ہے. جیکٹ کی قیمت ساڑھے تین سو ڈالر رکھی گئی ہے.
زیر بحث خواجہ برادران گرفتار ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو 2018 15:09 آج کل کے دور میں ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فون کا استعمال اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اسمارٹ فون کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اسمارٹ فون صارفین اپنی دلچسپی کے تحت کئی ایپلی کیشنز اپنے موبائل فونز میں انسٹال کرلیتے ہیں جن میں گیمز اور دیگر کئی ایپلی کیشنز شامل ہیں لیکن اسمارٹ فونز میں موجود کئی ایسی ایپلی کیشنز بھی ہیں جو موبائل صارف کی ٹریکنگ معلومات ریکارڈ کرتی ہیں۔ اس طرح کی تمام ایپلی کیشنز کی ایک فہرست بھی منظر عام پر آگئی ہے جو صارفین کی ذاتی معلومات چوری کرنے میں پیش پیش ہیں۔ کئی ایپلی کیشنز کو انسٹال کرتے ہوئے موبائل صارفین ایپلی کیشن کو اپنی لوکیشن تک رسائی دےد یتے ہیں جسے بعد ازاں کئی ایڈرٹائزرز استعمال کرتے ہیں۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس طرح کی تمام کمپنیاں صارفین کے گھر ، اسکول ، دفتر اور یہاں تک کہ دکانوں کا بھی ریکارڈ رکھتی ہیں۔ ان تمام انکشاف...
Comments
Post a Comment