وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصل واوڈا کی کارکردگی پر وزیراعظم عمران خان کے جملے نے قہقہے بکھیر دئیے

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصل واوڈا کی کارکردگی پر وزیراعظم عمران خان بولے کہ بس کر پگلے اب رلائے گا کیا.تفصیلات کے مطابق وزراء کی سوروزہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس دو روزقبل منعقد ہوا.اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 100روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیدکی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کرداد دی.اجلاس میں شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا گیا.اسی طرح اجلاس میں دوسرے نمبر پر وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو بہترین قرار دے دیا گیا ہے.اس دوران وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء سے تین سوال پوچھے کہ انہوں نے کیا کیا ہے ،آئندہ کے لیےکیا حکمت عملی ہے جبکہ اپنی وزارت میں کتنے پیسے بچائے ہیں.تمام وزراء نے باری باری اپنی وزرات کی کارکردگی پر روشنی ڈالی.جب وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی باری آئی تو انہوں نے بتایا کہ میری وزرات میں صرف 3 افسر کام کر رہے ہیں جن میں وفاقی سیکرٹری ، ایڈیشنل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں.فیصل واوڈا نے مزید بتایا کہ وسائل کی کمی کے باوجود 4پراجیکٹس مکمل ہونے کے قریب ہیں اور جلد وزیر اعظم انکا افتتاح کریں گے.انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کے افسران کے پاس گاڑیاں بھی نہیں ہیں جس پر وزیر اعظم عمران خان بولے کہ بس کر پگلے رلائے گا کیا.

Comments

Popular posts from this blog

گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی