نوازشریف بے قصور ہیں جلد رہا ہو جائیں گے،ن لیگ کے کارکنوں کو خوشخبری سنا دی گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گی ،ْ نوازشریفبے قصور ہیں جلد رہا ہو جائینگے ،ْڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے ایک دو دن میں سو ارب کس نے کمائے یہ بھی پی اے سی حساب لے گی ،ْ ہماری طرف سے نیب کو دھمکی والی کوئی بات نہیں ،ْ موجودہ صورتحال پر اپوزیشن کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہئے ۔
بدھ کو یہاں مریم اور نگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پہلے دو دن سے حکومتی وزراء میاں شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی بننے پر اعتراض کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جعلی مینڈیٹ کیلئے دھاندلی کا ماحول بنایا گیا ،ْاپوزیشن نے شہباز شریف کو مینڈیٹ دیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اس ہائوس میں 156 ووٹ ہیں ،ْمتحدہ اپوزیش کے بھی 156 ووٹ ہیں ،ْتین چار ووٹ ان کو کیسے ملے سب جانتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ چار ووٹوں کی اکثریت سے وزیراعظم کو سلیکٹ کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارلیمانی روایت کے مطابق شہباز شریف چیرمین پی اے سی بنے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ شہباز شریف نے کہا کہ وہ گزشتہ حکومت کے اعتراضاتی آڈٹ پیراز کو نہیں دیکھیں گے ،ْپشاور میڑو کا معاملہ ا شہباز شریف دیکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے سو ارب میں تین میڑو بنائیں اور ان لوگوں نے پشاور میں سو ارب میں کھڈے بنائے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ ریلوے کے آڈٹ پیرا شہباز شریف دیکھیں گے۔ انہوںنے وزیر ریلوے اور وزیر اطلاعات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دونوں وزراء کی ڈیوٹی پی اے سی کے معاملے پر لگائی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پی اے سی موجودہ حکومت کی پیراز دیکھے گی ۔ رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ محمد نواز شریف پر کرپشن کا ایک لفظ بھی نہیں ،ْبیٹے سے تنخواہ نہ لے پھر بھی نااہل اور تنخواہ لے تو پھر بھی نااہل تاہم انہوںنے کہاکہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا ،ْنواز شریف بے قصور ہیں اور جلد رہا ہوجائینگے ۔
انہوںنے کہاکہ شہباز شریف پر ایک بھی الزام اب تک ثابت نہیں ہوا ،ْشہباز شریف پر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔ سابق و زیر نے کہاکہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے ایک دو دن میں سو ارب کس نے کمائے یہ بھی پی اے سی نے پتہ لگانا ہے ۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف اس حکومت کے خلاف آڈٹ پیراز کا احتساب کریں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف نے کہا ہے کہ نیب کاجو قانون وہ ایسا ہی رہنا چاہیے کیونکہ ہم نے تو بھگت لیا ہے اور اب دوسروں کی باری ہے ۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیصل آباد میں لوگوں سے پیسے لیکر فیصلے کروائے گئے ہیں اس اور بھی جے آئی ٹیز بنیں گی ۔انہوںنے وزیر ریلوے شیخ رشید کام نام لئے بغیر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ چیئرمین نیب سے ملے ،ْنیب سے متعلق تحفظات ان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ،ْسپریم کورٹ اور نیب میں ان کا داخلہ بند ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کو شریف برادران کو چور ڈاکو کہتے ہوئے شرم آنی چاہئے ۔
انہوںنے کہاکہ انیس سو ستر میں تمھارے والد کیا تھے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ 1970میں نوازشریف کا کاروبار تھا اور اس وقت بھی 10سے 12ہزار افراد ان کے ہاں ملازم تھے ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن پرانہوںنے کہاکہ حکمران لوگوں کا ایک مرحلے کا گھر توڑ رہے ہیں اور بنی گالہ اور لال حویلی کو کوئی نہیں گرا سکتا ،ْ فل باڈی ویکس منسٹر ادھر رہتے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ یہ لوگ نااہلی چھپانے کیلئے ہماری قیادت ہر الزام لگائے جاتے ہیں۔رانا ثناء للہ نے کہا کہ ڈی چوک میں پنجاب کے ڈاکو،علیمہ خان ،زلفی بخاری کو لاؤ اور دو پھانسی ۔ انہوںنے ایک بار پھر شیخ رشید احمد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پنڈی والے بھی اس کو روکیں یہ شہر کا چہرہ بدنما کر رہا ہے۔ انہوںنے حامد خان کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ فوا د چوہدری کے حوالے سے حامد خان نے اپنی کتاب میں بہت کچھ لکھا ہے ایک دن جے آئی ٹی بنے گی اور سب کچھ سامنے آئے گا ۔
انہوںنے کہاکہ ہماری درخواست ہے کہ چیئرمین نیب اور چیف جسٹس خود ساختہ ترجمان عام کو روکیں ،ْان شخصیات کا نیب اور سپریم کورٹ میں داخلہ بند ہونا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہماری طرف سے نیب کو دھمکی والی کوئی بات نہیں ۔انہوںنے کہا کہ سپیکر بیرون ملک چلے گئے ہیں ،ْپروڈکشن آرڈر شہباز شریف کے جاری ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ صورتحال پر اپوزیشن کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ افسوس ہے کہ شہباز شریفکے چیک آپ پر بھی باتیں کی جاتی ہیں

Comments

Popular posts from this blog

گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی

لیموں کے پودے کے لئے نہ تو ذیادہ جگہ درکار. اور نہ ہی پیسہ. ایک گملہ بھی کافی ہے.