پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گی ،ْ نوازشریف بے قصور ہیں جلد رہا ہو جائینگے ،ْڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے ایک دو دن میں سو ارب کس نے کمائے یہ بھی پی اے سی حساب لے گی ،ْ ہماری طرف سے نیب کو دھمکی والی کوئی بات نہیں ،ْ موجودہ صورتحال پر اپوزیشن کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہئے ۔ بدھ کو یہاں مریم اور نگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پہلے دو دن سے حکومتی وزراء میاں شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی بننے پر اعتراض کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جعلی مینڈیٹ کیلئے دھاندلی کا ماحول بنایا گیا ،ْاپوزیشن نے شہباز شریف کو مینڈیٹ دیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اس ہائوس میں 156 ووٹ ہیں ،ْمتحدہ اپوزیش کے بھی 156 ووٹ ہیں ،ْتین چار ووٹ ان کو کیسے ملے سب جانتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چار ووٹوں کی اکثریت سے وزیراعظم کو سلیکٹ کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارلیمانی روایت کے مطابق شہباز شریف چیرمین پی اے سی بنے۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ شہباز شریف نے کہا کہ وہ گزشتہ حکو