خدا کرے کہ مری ارضِ پاک پر اترے وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو . یہاں جو پھول کھلے، وہ کھلا رہے برسوں یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو . یہاں جو سبزہ اگے وہ ہمیشہ سبز رہے اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو . گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو . خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو . ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال کوئی ملول نہ ہو، کوئی خستہ حال نہ ہو . خدا کرے کہ مرے اک بھی ہم وطن کے لیے حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو
Posts
Showing posts from 2016